کراچی: پی آئی اے نے فضائی عملے پر دوران پرواز روزے رکھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
نجی خبر رساں ادارے کے مطابق پی آئی نے طبی پیچیدگیوں کو جواز بناکر فضائی عملے کے دوران پرواز روزہ رکھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے بھی اس حوالے سے نوٹیفکیشن کی تصدیق کردی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق اگر کوئی ممبر روزہ رکھنا ضروری سمجھتا ہے تو اسے چھٹی پر جانے کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر کی تمام ایئرلائنز میں اس وقت کریو عملے کے لیے روزے رکھنے کی پابندی عائد ہے جبکہ اس کا اطلاق پی آئی اےاور ایمریٹس پر نہیں ہوتا ہے۔
تاہم اب پی آئی اےکے جنرل مینجر فلائٹ سروسز عامر بشیر نے بھی قومی ایئرلائن میں پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔