فروری کے چوتھے ہفتے میں بیشتر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ رہکارڈ کیا گیا ہے،ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 0اعشاریہ 51 فیصد بڑھ گئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 15 اعشاریہ 90 فیصد کی سطح پر آگئی،ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 20 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 31 روپے 97 پیسے مہنگی ہو گئی جس کے بعد برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 221 روپے سے بڑھ کر 253 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹروں کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 83 پیسے کا اضافہ ہواہےجبکہ مسٹرڈ آئل کی فی کلو قیمت 11 روپے 92 بڑھ گئی ہے۔
اداورہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے ویجٹیبل گھی کا اڑھائی کلو کاٹن 5 روپے 38 پیسے مہنگا ہوا ہے جبکہ ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 1 روپے 21 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے مٹن ،تازہ دوددھ،دہی باسمتی ٹوٹہ چاول بھی مہنگے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران 11 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے،فروری کے چوتھے ہفتے لہسن 21 روپے52 پیسے سستا ہوا،ایک ہفتے کے دوران انڈوں کی فی درجن قیمت میں 3 روپے 98 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پیاز،آلو،گڑ، دال ماش اور دال مسور کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ہوئی ہے جبکہ ایک ہفتے کے دوران بریڈ،بچوں کے دودھ سمیت 20 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔