لاہور قلندرز کے خلاف ایلیمینیٹر میچ سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا ریلیف مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق انجری مسائل کا شکار اسلام آباد یونائیٹڈ کے انگلش اوپنر ایلکس ہیلز کی واپسی کے بعد اب آئرش اوپنر پال اسٹرلنگ بھی واپس آگئے ہیں۔
پال اسٹرلنگ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور وہ لاہور قلندرز کے خلاف آج رات ہونے والے ایلیمینیٹر میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
یاد رہے کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے درمیان وطن واپس چلے جانے والے ایلکس ہیلز 23 فروری کو اچانک واپس آگئے تھے۔
ایلکس ہیلزنے گزشتہ روز کھیلے گئے ایلیمینیٹر 1 میں پشاور زلمی کے خلاف 62 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔