مہنگائی سے ستائی عوام پہ ایک بار پھر پیٹرول بم گرنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی فوری طور پر ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے تجویز میں کہا ہے کہ اوگرا کی تجویز کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں صارفین کو منتقل کی جائیں۔
پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس کو صفر روپے فی لیٹر رکھنے کی تجویز بھی دی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر سمری کابینہ کو ارسال کردی ہے۔
سمری میں کہا گیا ہے کہ پرائس ڈیٖفریشنل کلیم کے باعث آئل مارکیٹنگ کمپنز کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی فوری طور پر ختم کی جائیں۔
پیٹرویم مصنوعات کی قیمت فوری طور پر نہ بڑھائی تو ملک میں شدید قلت پیدا ہوجائے گی۔قیمتیں برقرار رہنے کی صورت میں 30 جون تک 136 ارب روپے سبسڈی دینا پڑے گی۔
سمری میں تجویز دی گئی کہ پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی اور پیٹرولیم لیوی زیرو کی سطح پر براقرار رکھی جائے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے وزیر اعظم عمران خا کی ہدایت پر 30 جون تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔
قومی خزانے میں بھاری سبسڈی کی گنجائش نہ ہونے کے باعث قیمتیں بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔