پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی دلکش تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ گرین اور پیچ کلر کا خوبصورت لباس پہنی ہوئی ہیں۔
اداکارہ کی اس تصویر کو اب تک 1 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ لوگ پسند کر چکے ہیں۔
گزشتہ روز اداکارہ ہانیہ عامر نے ضرورت مندوں میں افطاری بکس تقسیم کیے اور دل کو چھو لینے والے تجربے کو عکس بند کیا۔
ہانیہ نے انسٹاگرام پر غریبوں میں کھانا تقسیم کرنے کی ویڈیو شئیر کی۔
ہانیہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا صرف اچھے کاموں کی ترغیب دینے کے لیے، جتنا ہو سکے واپس کریں، رمضان مبارک۔
واضح رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامراکثر خبروں کی زینت بنی نظر آتی ہیں۔