پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 27 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 9 ہزار 568 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 27 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونےکی قیمت 515 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 9 ہزار 568 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 9 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 1802 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔