نجی کمپنی کی پاکستان میں جرمنی کمپنی کے ساتھ شراکت داری ہو گئی، معاہدے کے موقع پر پاکستانی نجی کمپنی کے سی ای او جواد مصدق اور جرمنی کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر مائیکل روم نے دستخط کئے ہیں۔
پاکستان میں جوتوں کے جدید معیار اور خاص طور پر خواتین کیلئے آرام دہ اور اسٹائیلش سامنے رکھا جا رہا ہے۔
پاکستان 430 ملین جوتوں کی مارکیٹ ہے، 2 کروڑ 80 لاکھ درآمد ہوتے تھے اب 12 لاکھ جوتے درآمد ہوتے ہیں، مارکیٹ چائنہ کے جوتوں سے بھری ہے۔
پاکستان میں چمڑے کی مارکیٹنگ کم ہے، جس سے اس کی قیمت کم ہے، پلاسٹک کے جوتے پیروں کے لئے صحت مند نہیں ہیں لیکن اس کی مارکیٹنگ بہت مضبوط ہے۔
پاکستان سے چمڑے کے 132 ملین ڈالر کےجوتے برآمد ہو رہے ہیں، نجی کمپنی نے دو دہائیوں میں 40 اوٹ لٹ بنائے جس میں 400 دکانوں سے شراکت داری کی۔
نجی کمپنی کے جوتے نوجوانوں میں اپنے عمدہ اور سٹائیلش ڈیزائن کی وجہ سے انتہائی مقبول برانڈ ہے، دونوں کمپنیاں ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال کرتے ہوئے معیاری اور آرام دہ جوتے صارفین کو فراہم کرنے کا عزم رکھتی ہیں۔
پیٹ جوتے ری سائیکل بوتل سے بنتے ہیں، جس کی وجہ سے مقامی صنعت میں ماحول دوست خام مال کے استعمال کا رجحان اور صحت مندانہ مقابلہ ہوگا۔