ایمازون کی جانب سے ایک اعلان کے بعد ہی ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ای کامرس کمپنی ایمازون کی جانب سے گزشتہ ہفتے ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن اینڈ بلاک چین پراڈکٹ لیڈ کی ملازمت کا اشتہار سامنے آیا تھا جس کے بعد دنیا میں یہ خبر پھیل گئی کہ ایمازون کرپٹو کرنسی کے حوالے سے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
اسکے علاوہ کمپنی کی جانب سے دیگر کرنسیوں کو قبول کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے جبکہ کمپنی کی جانب سے 2022ء میں اپنی ڈیجیٹل کرنسی بھی متعارف کروانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ ایمازون کی جانب سے بٹ کوائن کو قبول کرنے سے عالمی سطح پر ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔
خیال رہے کہ 16جون کے بعد پہلی مرتبہ ڈیجیٹل کرنسی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ گزشتہ ہفتوں میں بٹ کوائن کی قیمت 60 ہزار ڈالرز سے کم ہوکر 30 ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی تھی۔