انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 21 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 177.62 سے بڑھ کر 177.83 روپے پر بند ہوا ہے۔
انٹر بینک کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے آج کاروبار کے دوران ڈالر179.5 روپے سے بڑھ کر 179.15 روپے کی سطح تک پہنچ گیا ۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپیہ دباو کا شکار ہے۔