کراچی : اسلام آباد : اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں امریکی ڈالر نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا اور تاریخ میں پہلی بار 182 روپے سے تجاوز کر گیا۔
تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔
آغاز کے پہلے ہی سیشن میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں 41 پیسے کا اضافہ ہوا اور روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح 182 روپے 19 پیسے پر پہنچ گیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر180 روپے 70 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارچ کے مہینے میں ادائیگیوں کے پریشر کی وجہ سے امریکی ڈالردباو کا شکار رہے گا۔
یاد رہے دسمبر میں امریکی ڈالر178 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا ، ماہرین کا کہنا تھا 7ماہ میں ڈالر25 روپے 72 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔