ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر تیزی سے بڑھنے لگی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 90 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 277 روپے 90 پیسے سے بڑھ کر 279 روپے 90 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/9NkXNq0O3o#SBPExchangeRate pic.twitter.com/sEONrzxoFM
— SBP (@StateBank_Pak) July 10, 2023
مرکزی بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.68 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی ہے۔
دوسری طرف انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر2روپے مہنگا ہو کر 283 روپے کا ہو گیا۔