آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا
ورلڈ کپ کوالیفائرٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں سری لنکا،زمبابوے اورنیدرلینڈزکے تین تین کھلاڑیوں کوشامل کیا گیا۔ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں سکاٹ لینڈ کے دو کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا۔
سری لنکا کے پاتھم نسانکا،ونندو ہسارانگا اورماہیش تھیکشانا کو شامل کیا گیا۔نیدرلینڈز کے وکرم جیت سنگھ، باس ڈی لیڈے اوراسکاٹ ایڈورڈز کو شامل کیا گیا۔
زمبابوے کے شون ولیمز،سکندررضا، اوررچرڈ نگاراوا کو شامل کیا گیا۔اسکاٹ لینڈ کے برینڈن مکمولن اور کرس سول کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ بنایا گیا۔
گیارہ کھلاڑیوں کو عمدہ پرفارمنس دینے پر ورلڈکپ کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ بنایا گیا۔