ڈیجیٹل اثاثوں کی خرید و فروخت کرنے والی این ایف ٹی ( نان فنجائی ایبل ٹوکن) کے مارکیٹ پلیس لکس ریئر کی سیلز صرف تین دنوں میں تقریبا ً400 ملین ڈالر کے قریب پہنچ چکی ہے۔
کرپٹو کرنسی کے بارےمیں خبریں دینے والی ویب سائٹ کوائن ٹیلیگراف کے مطابق خریداروں کی جانب سے لاروا لیبس کی جانب سے تخلیق کیے گئے Meebits کلیکشن کے ’ لکس ریئر‘ میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔
لکس ریئراین ایف ٹی کمیونٹی کا پہلا مارکیٹ پلیس ہے جس کے اندر نیلامی میں ٹریڈرز، کلیکٹرز اور تخلیق کاروں نےگرم جوشی کے ساتھ حصہ لیا۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت این ایف ٹی پر ’اوپن سی ‘ کے نام سے موجود ڈیجیٹل اثاثہ بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے اور گزشتہ سال اوپن سی کی سیلز تقریبا 10 ارب ڈالر پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔
لکس ریئر مارکیٹ پلیس میں بنیادی سیلز پر دو فیصد جب کہ این ایف ٹی پیسز کی نجی سیلز پر کوئی فیس نہیں لی جاتی۔
واضح رہےاین ایف ٹی پر پیش کی گئی مصنوعات میں لوگوں کی دلچسپی دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔ اور دنیا بھر میں ڈیجٹل اثاثوں کی فروخت میں اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ ماہ این ایف ٹی پر ’ میری کرسمس‘ کے نام سے بھیجے گئے دنیا کے پہلے ایس ایم ایس کو ڈیڑھ لاکھ ڈالر میں نیلام کیا گیا۔ جب کہ اس سے قبل وکی پیڈیا کی پہلی ایڈیٹنگ کاپی بھی ساڑھے سات لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئی تھی۔