بھارت کی نامور اداکارہ جیکولین فرنینڈزان نے موجودہ حالات کی پیش نظر خود کو مصروف رکھنے کے لئے چند نئے مشاغل ڈھونڈ لیے ہیں۔
اس حوالے سے اداکارہ کی ایک قریبی دوست نے بتایا ہے کہ جیکولین ان دونوں کافی مایوس ہونے کے ساتھ ساتھ ذہنی مشکلات سے دوچار ہیں۔
ان تمام تر پرشانیوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے اداکارہ نے نئی مشقوں کا آغاز کیا ہے جس میں روزانہ کی ڈائری لکھنا اور روحانی کتابیں پڑھنا شامل ہے۔
اداکارہ کی دوست نے بتایا ہے کہ جیکولین عام طور پر بھی روحانیت پر کافی یقین رکھتی ہیں لیکن ان کے موجودہ حالات اس قدر مشکل ہوگئے ہیں کہ وہ اپنا زیادہ تر وقت اکیلے میں گزارنا اور ڈائری لکھنا اور چند کتابیں پڑھنا پسند کرتی ہیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ کو 200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کیس میں شک کے دائرے میں رکھا گیا ہے اور متعدد مرتبہ انکوائری کے لئے بھی طلب کیا جاچکا ہے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کان مین سکیش کے ساتھ اداکارہ کے قریبی تعلقات تھے اور جس کی بنا پر وہ انہیں مہنگے تحائف بھی دیا کرتے تھے۔
سیکیش کے ساتھ اداکارہ کی چند غیراخلاقی تصاویر بھی سامنے آئیں تھیں جس پر انہوں نے ایک پوسٹ بھی جاری کیا تھا۔
اداکارہ نے میڈیا اور متعلقہ افراد سے اپنی نجی تصاویر شیئر نہ کرنے کی درخواست کی تھی