اب صارفین پلے اسٹیشن کی جانب سے عید پر مقبول گیمز مفت میں ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پلے اسٹیشن نے ویڈیو گیمز کھیلنے کے شوقین صارفین کے لیے عید الفطر پر مقبول گیمز مفت میں ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت دے دی ہے۔
صارفین جانتے ہیں کہ ایکس باکس اور پلے اسٹیشن جیسے گیمنگ کنسول پر گیم کھیلنے کا شوق تھوڑا مہنگا ہے کیوں کہ اس میں تقریباً ہر گیم کو خریدنا پڑتا ہے۔
لیکن اب کھلاڑیوں کی دل چسپی برقرار رکھنے کے لیے سونی پلے اسٹیشن نے اس ماہ بھی سبسکرائبرز کے لیے مقبول ترین گیمز تک رسائی کو ممکن بنا دیا ہے۔
سونی کے آفیشل بلاگ پر شائع ہونے والی پوسٹ کے مطابق پلےاسٹیشن پلس کے سبسکرائبرز مقبول ترین ویڈیوگیمز مفت میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
اس ماہ جن گیمز تک رسائی مفت دی گئی ہے ان میں فیفا 22، ٹرائبس آف مڈ گارڈ اور کرس آف دی ڈیڈ گاڈز شامل ہیں۔ سبسکرائبرز ان گیمز کو 3 مئی سے 6 جون تک بنا کسی چارجز کے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
پلےاسٹیشن 5 کے سبسکرائبرزصرف 2 ٹائٹلز’فیفا22 ‘ اور’کرس آف دی ڈیڈ گاڈز‘ جب کہ پلےاسٹیشن 5 کے سبسکرائبرز تینوں ٹائٹلز سے مفت میں محظوظ ہو سکتے ہیں۔