آئی فون کے شوقین افراد کے لئے اچھی خبرسامنے آ گئی ہے جس کے مطابق آئی فون 13 کے سات نئے ماڈلز اب جلد مارکیٹ میں فروخت کے لئے دستیاب ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق ایپل کمپنی نے آئی فون 13 کے 7 نئے ماڈلز اور ان کے ماڈل نمبرز رجسٹر کرا لئے گئے ہیں۔
آئی فونز 13 کے ماڈلز میں آئی فون 13، آئی فون 13 منی، آئی فون 13 پرو اور آئی فون پرو میکس شامل ہیں۔
ایپل کا اگلا ایونٹ ہر روز قریب آتا جارہا ہے ، اور اس کے نتیجے میں ، آئی فون 13 کی افواہیں مضبوط ہونا شروع ہوگئی ہیں کیونکہ لوگ یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ نیا اسمارٹ فون کیسا ہوگا۔
اگر بات کی جائے آئی فون 13 کے ڈیزائن کے حوالے سے تو اطلاعات یہ ہیں کہ اس کا ڈیزائن کافی منفرد ہوگا۔
آئی فون 13 کے ڈیزائن کے حوالے سے خبریں لیک ہوئی ہیں جس کے مطابق آئی فون 13 کے 4 نئے آئی فونز متعارف ہوں گے جس میں 5.4 انچ کا آئی فون 13 منی، 6.1 انچ کا آئی فون 13، 6.1 انچ کا آئی فون 1 پرو اور 6.7 انچ کا آئی فون 13 پرو میکس شامل ہیں۔
قیمتوں کے بارے میں حتمی طور پر ایپل کے اعلان تک کچھ کہنا مشکل ہے، مگر مختلف رپورٹس سے کسی حد تک اس کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فیس بک کی اگلی پراڈکٹ کیا ہوگی؟ مارک زکربرگ نے بتادیا
لیکس کے مطابق آئی فون 13 کی قیمت آئی فون 12 کے برابر ہونے کا امکان زیادہ ہے۔
یعنی آئی فون 13 کا بیسک ماڈل 799 ڈالرز (ایک لاکھ 31 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوسکتا ہے۔