بالی وڈ کی بیبو کرینہ کپور، جو کہ اپنی خوبصورتی کے علاوہ اپنے نام ، کام اور اداکاری کے لئے بہت پسند کی جاتی ہیں۔
اداکارہ کرینہ کپور اپنے دوسرے بیٹے ’جئے‘ کی پیدائش کی وجہ سے میٹرنیٹی لیوز پر تھیں تاہم اب انہوں نے اپنے کام پر ایک بار پھر توجہ دینی شروع کردی ہے۔
حال ہی میں ادکارہ کرینہ کپورکی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر آئی ہیں جن کے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ ان کے نئے شوٹ کا سیٹ ہے۔
مذکورہ تصاویر اداکارہ کے سیٹ پر پہچنے کے وقت کی ہے جہاں وہ اپنے ٹریک سوٹ میں دکھائی دی ہیں۔
بعدازاں کرینہ کپور کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ لال رنگ کا گاؤن پہنی ہوئی ہیں۔