کراچی : صوبائی وزیر جامعات و بورڈز محمداسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ گیارہویں اوربارہویں جماعت کا رزلٹ جلد جاری کیا جائے گا اور جلد تمام بورڈز کے ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ بھی حل ہوجائےگا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر جامعات و بورڈزمحمداسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس سال 2 ارب روپے کی الوکیشن امتحانی بورڈزکیلئے رکھے ہیں جبکہ گزشتہ سال بورڈز کو ایک ارب 6 کروڑ روپے کی رقم رلیز کی تھی۔
اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ تمام بورڈزکو 50کروڑ دینےکی سمری محکمہ فنانس کو ارسال کردی ، باقی ڈیڑھ ارب روپےکی رقم بھی بہت جلد بورڈز کوجاری کر دی جائے گی۔
انھوں نے مزید کہا کہ تمام بورڈزکےملازمین کی تنخواہوں کامعاملہ جلدحل ہوجائےگا، ہم نہیں چاہتےکہ بورڈزمیں تنخواہوں کابحران رہےجلد مسئلہ حل ہوگا۔
انٹر امتحانات کے نتائج کے حوالے سے وزیربورڈز کا کہنا تھا کہ گیارہویں اوربارہویں جماعت کارزلٹ جلدجاری کیا جائے گا۔