لاہور : بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں سال دسمبر میں شادی کرنے جا رہے ہیں۔
ای ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ سیبا ساچی کا جوڑا پہنے گی اور آجکل وہ اپنی شادی کی تیاریوں کو لے کر کافی مصروف ہے تاہم ابھی تک کترینہ اور وکی کی طرف سے اس بات کی کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔
دوسری جانب کچھ بھارتی میڈیا نے اس طرح کی رپوٹس کو بے بنیاد قرار دے دیا۔یہاں یہ بات بھی واضح کی جائے کی گزشتہ مہینوں سے اداکار وکی کوشل اور کترینہ کیف کی خفیہ ملاقاتوں کی خبریں زیر گردش تھی کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور جلد ہی شادی بھی کرنے والے ہیں۔
کچھ دن پہلے میڈیا نے وکی کوشل ان کی شادی کے متعلق بات کو انھوں نے بات کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ ٹال دیا اور کہا کہ جب شادی ہوگی تب سب کو پتہ چل جائے گا تاہم انھوں نے کترینہ کا نام لینے سے گریز کیا۔