سان فرانسسکو: دنیا کی صف اول ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی واچ سیریز فور کے لئے نیا موڈ فیچر متعارف کرادیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایپل واچ سیریز 8 کے آغاز کے درمیان ایک نئے کم پاور موڈ فیچر کو متعارف کیا، جس کے کچھ فیچرز کو آف کرکے بیٹری لائف کو دوگنا کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایپل واچ سیریز کا نیا فیچر صرف جدید ترین ڈیوائسز تک ہی محدود نہیں ہوگا بلکہ ایپل نے اپنے پریزنٹیشن میں بتایا کہ کم پاور موڈ ‘سیریز 4 اور بعد میں’ واچ او ایس نائن کے ساتھ بھی آرہا ہے، جو 12 ستمبر کو لانچ ہوگا۔
کمپنی کے مطابق لو پاور موڈ کچھ فیچرز کو غیر فعال کر کے بیٹری کی لائف کو بچاتا ہے، جیسے ہمیشہ آن ڈسپلے، ورک آؤٹ آٹو اسٹارٹ، دل کی صحت کے پیغامات کے علاوہ دیگر فیچرز کی نگرانی کرتا ہے اور بیٹری کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔
تاہم کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ کیا یہ موڈ پرانی ڈیوائسز پر بھی اتنا ہی موثر ہوگا جیسا کہ اس کا دعویٰ ہے کہ سیریز 8 اور ایپل واچ الٹرا پر ہوگا۔