بالی ووڈ اداکار سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور نے اپنایا گلیمرس اور بولڈ انداز جوکہ سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔
شنایا کپور نے حال ہی میں ایک فوٹوشوٹ کرایا ، جس میں وہ کافی خوبصورت اور بولڈ لگ رہی ہیں ۔
شنایاکپور نے اپنی ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے، جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
شنایاکپور اداکار سنجے کپور کی بیٹی ، انیل کپور کی بھتیجی اور سونم کپور کی کزن ہیں، شنایا کپور کو بالی ووڈ میں پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کرن جوہر لانچ کرنے جارہے ہیں جو اس سے قبل کئی اسٹار کڈز کو لانچ کرچکے ہیں۔
کرن جوہر نےشنایا کپور کی پہلی فلم ’بے دھڑک‘ کا پوسٹر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ۔