پاکستانی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ مایا علی اور اداکار بلال اشرف کا ڈرامہ سیریل "یونہی” میں خوبصورت نکاح فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ مایا علی اور بلال اشرف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس انسٹاگرام پر اپنے جاری ڈرامہ سیریل "یونہی "کے نکاح کا خوبصورت فوٹو شوٹ شیئر کردیا، جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔فوٹو شوٹ کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مایا علی نے کیپسن میں لکھا کہ "ڈیول کی دولہن”۔مایا علی نے ویڈیو میں آف وائٹ کامدار میکسی زیب تن کی ہوئی ہے جس میں وہ نہایت خوبصورت اور دلکش نظر آرہی ہیں۔
دوسری جانب بلال اشرف نے تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "پھر وہیں سے ہونی ہے شروعات”۔سوشل میڈیا صارفین کی دونوں کی آن لائن کمیسٹری اور انکی تصاویر کو خوب پسند کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس آن سکرین جوڑی مایا علی اور بلال اشرف نے مشہور ڈیزائنر کے لیے فوٹو شوٹ کروایا تھا جس کے بعد سے ان دونوں کی ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کی خبریں گردش کر رہی تھیں، جس کی دونوں نے تردید کردی تھی۔