اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت بہت بڑے معاشی چیلنجز سے گزر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو بہت چیلنجز درپیش ہیں،سعودی عرب نے کمال مہربانی سے 2 ارب ڈالر مزید دئیے۔
یو اے ای نے بھی 1 ارب ڈالر دئیے ہیں جس کی تصدیق ہو گئی،یہ آئی ایم ایف کی شرط تھی جو پوری ہو گئی،اس کے باوجود فارن ایکسچینج ریزرو کی پوزیشن بہت نازک ہے۔ انہوں نے وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مفتی عبدالشکور کی بطور وزیر اس ملک کیلئے بہت خدمات ہیں،
اس وقت ملک میں جوڈیشل مارشل لاء ہے، سعید غنی
حج کیلئے ہمیں جو فارن ایکس چینج چاہیے تھا اس کیلئے وہ وزیر خزانہ سے مسلسل رابطے میں رہے،مفتی عبدالشکور کی وفات پر ہم سب رنجیدہ ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کابینہ نے ایک اجلاس میں اتفاق کیا تھا کہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے،کابینہ نے فیصلہ کیا کہ جو معزز رکن اپنی تنخواہ دینا چاہے تو خوش آمدید کہیں گے لیکن مفتی عبدالشکور نے کہا کہ میرا گزارا تنخواہ کے بغیر نہیں ہو سکتا میں حصہ نہیں ڈالوں گا،اب پتہ چلا مفتی صاحب اپنے علاقے میں مسجد کے پیچھے چھوٹے سے گھر میں رہتے تھے۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی کا معاملہ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی کی سمری منظور کر لی اور پنجاب انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی کا معاملہ قومی اسمبلی کو بھیج دیا۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سمری اب قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔