لاہور کی عدالت نے ہتک عزت کیس میں علی ظفر اور میشا شفیع کے وکلاء کو جرح جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج خان محمد نےگلوکار علی ظفر کے گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت کی،میشا شفیع نے ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کروائی، تاہم میشا شفیع کے بیان پر جرح مکمل نہ ہوسکی ۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر گلوکارعلی ظفرکے گلوکارہ میشا شفیع کےوکلاء کو جرح جاری رکھنے کی ہدایت کردی، اور کیس کی مزیدسماعت 22 مئی تک ملتوی کردی ۔
خیال رہے کہ علی ظفرنےجنسی ہراساں کرنے کے الزامات کےبعدہتک عزت کا دعوی دائر کیاتھا۔