ایشین آرم ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھائی۔
متحدہ عرب امارات میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے دو چاندی کے تمغے جیت لیے، بہاول خان نےسب جونئیر سترکلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کے لئے سلور میڈل اپنے نام کیا۔
عبدالوہاب خان نے یوتھ اسی کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کے لیے سلور میڈل جیتا جبکہ چیمپئن شپ کا فائنل تین مئی کو کھیلا جائے گا۔