لاہور:پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے صوبائی کابینہ سے حلف لیا،حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد کی گئی ۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد کی گئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت چیف سیکرٹری پنجاب ،آئی جی پنجاب اور دیگراعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
حلف اٹھانے والوں میں مریم اورنگزیب نے بطور سینئر صوبائی وزیر کے طور پر حلف اٹھایا جبکہ دیگر حلف اٹھانے والوں میں عظمیٰ بخاری،چوہدری شافع،شیر علی گورچانی ،
عاشق حسین کرمانی ،کاظم پیرزادہ ،خواجہ عمران نذیر،خواجہ سلمان رفیق،اقلیتی رکن اسمبلی رمیش سنگھ آروڑہ ،خلیل طاہر سندھو،ذیشان رفیق ،صہیب بھرت،فیصل کھوکھر،رانا اسحاق ،مجتبٰی شجا ع الرحمان،بلال یاسین،ارشاد حسین،بلال اکبر شامل ہیں۔
پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے ارکین کو حلف لینے سے روک دیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حلف اٹھانے والے صوبائی وزرا کو مبارک باد دی اور نیک تمناوٴں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی نئی کابینہ سے عوام کو بہت توقعات ہیں۔
ان شا اللہ عوامی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ میں اورمیری ٹیم آج کے دن سے عوام کی خدمت کا عہد کرتے ہیں۔حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب کے صوبائی وزرا کو محکمے الاٹ کردئیے گئے۔
مریم اورنگزیب کو پی اینڈ ڈی اور ماحولیات کامحکمہ ، سیدمحمدعاشق حسین شاہ کومحکمہ زراعت ، محمدکاظم پیرزادہ کو محکمہ آبپاشی ، راناسکندرحیات کوسکولز ایجوکیشن اورلٹریسی،
خواجہ عمران نذیر کومحکمہ پرائمری ہیلتھ ، خواجہ سلمان رفیق کو محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیر،ریسکیو1122، ذیشان رفیق کومحکمہ بلدیات، بلال اکبر خان کومحکمہ ٹرانسپورٹ، صہیب احمدملک کوسول اینڈورکس، عظمی زاہدبخاری کومحکمہ انفارمیشن ،
بلال یاسین کومحکمہ فوڈ، رمیش سنگھ اروڑہ کو محکمہ اقلیتی امور، خلیل طاہر کومحکمہ انسانی حقوق، فیصل ایوب کو محکمہ سپورٹس ، شافع حسین کو محکمہ کامرس اینڈ انڈسٹری، سردار شیرعلی گورچانی کا محکمہ معدنیات، سہیل شوکت بٹ کو محکمہ سوشل ویلفیئر ، مجتبیٰ شجاع الرحمان کو محکمہ خزانہ کا قلمدان دیاگیا۔