پی ڈی ایم اوراتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا ویڈیو لنک پراجلاس ہوا۔تمام اتحادی رہنماؤں کا وزیراعظم پراعتماد کا اظہارکردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پی ڈی ایم اوراتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس ختم ہوگیا ،ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اوراتحادی نے وزیراعظم شہبازشریف کو نگران وزیر اعظم کا نام فائنل کرنے کا اختیار دیدیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اور اتحادیوں نےوزیراعظم شہبازشریف پراعتماد کا اظہارکردیا۔ اتحادی جماعتوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم جسے مناسب سمجھیں نگران وزیراعظم کے لئے نامزد کردیں۔
پی ڈی ایم اوراتحادی جماعتوں نےوزیراعظم کو اپوزیشن لیڈرکے نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت کی بھی منظوری دیدی۔
اجلاس میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اوردیگررہنما نے شرکت کی۔اتحادی جماعتوں کے سربراہان نے بھی ویڈیو لنک پرشرکت کی۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ روزوزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے ارکان قومی اسمبلی وسینیٹ کے اعزاز میں پُر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا،وزیر اعظم نے ارکان پارلیمنٹ کا گرم جوشی سے استقبال کیا