راولپنڈی: پاک فوج کا بلوچستان کےعلاقےمچھ اورکولپوردہشت گردحملوں کی مزید تفصیلات جاری کر دیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز کے دوران کلیئرنس آپریشن میں 24 دہشتگرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عام آئی ایس پی آر نے بلوچستان کےعلاقےمچھ اورکولپوردہشت گردحملوں کی مزید تفصیلات جاری کر دیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 3 روز کے دوران کلیئرنس آپریشن میں 24 دہشتگرد مارے گئے۔
قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بروقت مزاحمت سے دہشت گردوں کاحملہ پسپا ہوا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں کے حملے کو بہادری سے پسپا کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چار اہلکار اور دو شہری شہید ہوئے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کا موثر جواب ،دہشتگردی سے جنگ میں ان کے بے لوث عزم کا ثبوت ہے۔
میں پٹھان ہوں اور پٹھان دشمنی بھی برابری کی سطح پر کرتا ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ ہیں۔گذشتہ روز سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران ہائی ویلیو ٹارگٹ 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف ڈی آئی خان میں آپریشن کیا۔
آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد سرغنہ اشرف شیخ اور دہشتگرد برہان اللہ کو ہلاک کردیا۔
ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔
ہلاک دہشتگرد معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے میں دہشتگردوں کی مبینہ موجودگی پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے، علاقہ مکینوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔