فیصل آباد: نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ممی ڈیڈی یوتھ نہیں بلکہ اصل والی یوتھ کھڑی ہے، نوازشریف کو سزا نہ دی جاتی تو آج کوئی بے روزگار نہ ہوتا، 8 فروری کو جیتیں گے،ہم ایک کروڑ نوکریوں، 50لاکھ گھروں اور ون بلین ٹری والے لوگ نہیں، سچی اور کھری بات کرتے ہیں۔
انہوں نے فیصل آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد جوش وخروش ، جذبہ اور خلوس میرے پاس شکریہ کہنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہے،
بس یہی کہوں گا زندہ باد فیصل آباد، شہبازشریف نے آپ کو صرف میٹروبس پہ ٹرخا دیا ہے، شہبازشریف صاحب ! فیصل آباد صرف میٹروبس نہیں یہاں اورنج لائن ٹرین بھی ہونی چاہیے۔ یہ مجمع فیصل آباد میں اورنج لائن دیکھنا چاہتا ہے۔
پھر یہاں ہر بندے کے پاس روزگار ہونا چاہیئے، وہ 50لاکھ نوکریوں والا روزگار نہیں، کہتے تھے ایک کروڑ نوکریاں لائیں گے، مجھے بتائیں کسی کو نوکری ملی؟ شہبازشریف صاحب مجھے کوئی بھی بے روزگار نظر آنا نہیں چاہیئے،
ایک طرف پنڈی بھٹیاں اور دوسری جڑانوالہ والی موٹروے ہے، اب فرنٹ اور بیک سے بھی گزرے گی۔ فیصل آباد مجھے نہیں بھی بتائے گا میں نے پھر بھی موٹروے بنانی ہے۔
مچھ ، کولپور کمپلیکس آپریشن میں 3 دنوں کے اندر 24 دہشتگرد مارے گئے
میں دھوبی گھاٹ کئی بار آیا ہوں آج والا جذبہ نہیں دیکھا۔ ہم جو بات کرتے ہیں،اس کو پورا کرتے ہیں۔ فیصل آباد اب چودھری شیر علی کی لاج رکھنی ہے، طلال چودھری وفادار ہے، رانا ثناء اللہ تو پھر رانا ثناء اللہ ہے،
یہ سب میرے پرانے دوست ہیں، یہ سب 1980 سے میرے دوست ہیں۔ یوتھ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے، ممی ڈیڈی یوتھ نہیں اصل یوتھ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے۔
نوازشریف نے کہا کہ ہم وہ زمانہ واپس لائیں گے جب روٹی 4روپے، چینی 50روپے کلو، آٹا پیٹرول سستا تھا، سبزیاں 10، 10روپے کلو تھیں، وہ دھرنے کررہے تھے ہم دہشتگردی کا خاتمہ کررہے تھے۔ سونا 50ہزار روپے تولہ تھا، غریب کو اپنی بیٹی کے ہاتھ پیلے کرنے کی فکر نہیں تھی۔
وہ دن آج یاد آتے ہیں یا نہیں؟ اگر نوازشریف کو سزا نہ دی جاتی، ہماری حکومت ختم نہ کی جاتی تو آج کوئی ایسا شخص نہ ہوتا جو بے روزگار ہوتا۔ فیصل آباد نے فیصلہ سنا دیا کہ 8فروری کو جیتیں گے۔ ہم وہ لوگ نہیں جو ایک کروڑ نوکریوں، 50لاکھ گھروں اور ون بلین ٹری والے لوگ نہیں ہیں۔ ہم سچی اور کھری بات کرتے ہیں۔