کراچی: الیکشن ٹریبونل نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 241سے صدر عارف علوی کے بیٹے اواب علوی سمیت تحریک انصاف کے 4امیدواروں کو الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دیدیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے درخواست پر سماعت کی۔وکلاءکے دلائل سننے کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ درخواست گزار کون ہے درخواست گزار محمد دوست کون ہے؟ اس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ دوست محمد محب وطن پاکستانی ہے، ان کا مقصد کرپٹ لوگوں کو اسمبلی میں جانے سے روکنا ہے۔
اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اچھا پھر تو ہماری بھی ان سے ملاقات سے کروائے گا۔کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 241 سے پی ٹی آئی رہنماوں صدر عارف علوی کے صاحبزادے اواب علوی، خرم شیر زمان اور مزمل اسلم کے کاغذات نامزدگی منظوری کے ٹربیونل فیصلے کو حلقے کے ووٹر محمد دوست نے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھااسی طرح سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے تین رہنماوں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کردیں اور عالمگیر خان کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی سزائے موت کا فیصلہ درست قرار دے دیا
عدالت نے الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے سامنے تماشہ لگا رہے ہیں، کس طرح الیکشن کروارہے ہیں۔واضح رہے کہ عام انتخابات 2023 کے لئے ریٹرننگ افسران ( آر اوز ) کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کے خلاف اپیلٹ ٹریبونلز کی طرف سے اپیلوں پر فیصلوں کا آج آخری روز ہے اور امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست کل جاری کر دی جائے گی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) کے مطابق جمعرات کے روزامیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی جس کے بعد 12 جنوری کو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور 12 جنوری کو ہی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی۔