تل ابیب: جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے پر اپنے ملک کے غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی صدر اسحاق ہرتصوغ نے بھی اسے مضحکہ خیز اور سفاکانہ قرار دے دیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی عدالت انصاف میں دائر کیے گئے مقدمے سے زیادہ سفاکانہ اور مضحکہ خیز کوئی چیز نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ عجیب ہے کہ ان کے ملک پر غزہ جنگ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کی کارروائیوں کا الزام لگایا گیا ہے۔بلنکن کے ساتھ اپنی گفتگو کے دوران ہرتصوغ نے جنوبی افریقہ پر مقدمہ دائر کرنے پر تنقید بھی کی، جس کی سماعت جمعرات کو شروع ہونے والی ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے واشنگٹن کی جانب سے اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
ایکواڈو میں سزا یافتہ بدنام زمانہ مجرم اچانک جیل سے غائب ، ملک میں 60 روز کے لیے ایمرجنسی نافذ
اسرائیلی فوج نے رفح میں رہائشی عمارت پر حملہ کر کے 15 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ادھراسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے 1 اور فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح میں رہائشی عمارت پر حملہ کر کے 15 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ادھراسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے 1 اور فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ میں زمینی آپریشن میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 186 ہو گئی۔اس سے قبل گزشتہ روز غزہ میں 9 اسرائیلی فوجی مارے گئے تھے۔