سوات: خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے باعث شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق،مینگورہ، مالاکنڈ ڈویژن ، بٹگرام، مانسہرہ اورہزارہ ڈویژن کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی گہرائی 180 کلومیٹر زیر زمین تھی جبکہ اس کا مرکز پاک افغان تاجکستان کا بارڈر تھا۔
پانچ اعشاریہ آٹھ شدت کےزلزلے کے باعث شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں، دفاتر اور ضروری کام کاج کو چھوڑ کر باہر نکل آئے، فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم نے آئندہ انتخابات کے لیے سیاسی حکمت عملی طے کرلی
واضح رہے کہ 24 دسمبر کو بھی سوات اور گرد و نواح میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے زلزلےکا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا، ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔
تئیس دسمبر کو بھی خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے،زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان تھا۔