اسلام آباد : او آئی سی کا 13رکنی مستقل آزاد کمیشن برائے انسانی حقوق مظفر آباد کے دو روزہ دورے پر روانہ وہ گیا۔
تفصیلات کے مطابق او آئی سی کے مستقل آزاد کمیشن برائے انسانی حقوق کے ارکان میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی، تیونس، مراکش، آذربائیجان، ملائشیاء، گیبن، نائیجیریا اور یوگنڈا کے ارکان شامل ہیں۔
یہ وفد آزاد کشمیر کے صدر ، کل جماعتی حریت کانفرنس کے ارکان ، کشمیری مہاجرینا ور یو این فوجی مبصر مشن کے حکام سے ملاقاتیں بھی کری گا،وفد کل ایل او سی کا بھی دورہ کریگا۔
روانگی سے قبل آذربائیجان کے رکن ڈاکٹر ایدین صفی نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بہن بھائیون کو بتانے جا رہے ہیں کہ وہ تنہا نہیں ، اسلامی ممالک کے ساتھ ہیں ، بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہمیں دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔
مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی نے انسانی حقوق کمیشن کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرانے اور زمینی حقائق کی جانچ پڑتال کا ٹاسک دیا ہے مگر بھارتی مقبوضہ وادی میں کسی عالمی انسانی حقوق کی تنظیم کو دورہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہا ۔
بھارت نے پانچ اگست 2019 کو اپنے سیاستدانوں کو بھی مقبوضہ وادی کا دورہ کرنے سے روک دیا تھا۔