لاہور: لاہور میں ہال روڈ پلازہ میں آگ لگ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہال روڈ پلازہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔آگ لگنے سے موبائل فون کی متعدد دکانیں جل گئیں۔
فائر بریگیڈ کا عملہ بھی پہنچ گیا ہے۔فائر بریگیڈ عملے کی جانب سے آگ بھجانے کا عمل جاری ہے۔
قومی اسمبلی : جی ایچ کیو سمیت دیگر سرکاری املاک پرحملوں کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
ہال روڈ پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے سے بڑے مالی نقصان کا اندیشہ نظر آ رہا ہے۔تاحال ہال روڈ پلازہ میں آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔