عمران خان نے اہم رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ مگر تحریک انصاف کیلئے ’جبری علیحدگیوں‘ کا ایک نیا رجحان متعارف کروایا گیا ہے۔
9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنما پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں جن میں شیریں مزاری بھی شامل ہیں۔
اس حوالے سے ردعمل میں عمران خان نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں ’زبردستی شادیوں‘ کے بارے میں تو سُن رکھا تھا مگر تحریک انصاف کیلئے ’جبری علیحدگیوں‘ کا ایک نیا رجحان متعارف کروایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ حیران ہوں اس ملک سے انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں غائب ہو گئیں؟
انہوں نے کہا کہ میں تو اس پر بھی حیران ہوں کہ اس ملک سے انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں غائب ہو گئی ہیں! یاد رہے 9 مئی کے واقعات کیخلاف پی ٹی آئی رہنماؤں کا پارٹی چھوڑ کرجانے کا سلسلہ جاری ہے، اب تک درجنوں لوگ پی ٹی آئی اور سیاست کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹویٹ میں کہا کہ پاک امریکن کمیونٹی نے پرامن احتجاج کرتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والے 25 پی ٹی آئی ورکرز کے اہل خانہ کے لیے فنڈز جمع کرنے کی عمران خان کی اپیل پر 5 لاکھ 34 ہزار ڈالرز جمع کرلیے۔
وزیراعظم کی کالعدم تنظیم کے لیڈرگلزارامام شمبے کی گرفتاری پر آئی ایس آئی کو مبارکباد
اس حوالے سے عمران خان کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ میں پاک امریکن کمیونٹی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور فنڈ قائم کرنے پر ڈاکٹر نصراللہ اور اسد فیضی کا خصوصی شکر گزار ہوں۔ اس حوالے سے ٹویٹر پر اعلامیہ حکومت پنجاب میں کہا گیا کہ پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پی ٹی آئی کے ان 25 نام نہاد شہداء کی لسٹ مانگی ہے جن کے نام پر انہوں نے پاکستانی امریکن کمیونٹی سے 5 لاکھ 34 ہزار ڈالرز بطور امداد اینٹھے ہیں۔
نگران وزیر اطلاعات عامر میر کہا کہ خان صاحب کو ایک کالے جھوٹ کی بنیاد پر ڈالرز ٹھگنے پر شرم سے ڈوب مرنا چاہیئے۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کیسز میں نیب کی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی گئی،چیئرمین نیب کی منظوری سے پراسیکیوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں 7 رکنی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ اور نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاونڈ اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔