لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کرلی۔عالیہ حمزہ کی ضمانت تقریبا دو ماہ بعد منظور کی گئی۔
جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔درخواست گزار کی جانب سے فاروق باجوہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہاوس حملہ کیس میں عالیہ حمزہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں 9 مئی کو جناح ہاوس جلاو گھیراو کیس میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کی تھی۔عالیہ حمزہ پر تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔
جبکہ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں عمرسرفرازچیمہ، میاں محمود الرشید، عالیہ حمزہ، صنم جاوید سمیت 266 ملزمان کے خلاف نو مئی کے واقعات میں جناح ہاؤس حملہ اور جلا ؤگھیراؤ کیس کا ٹرائل شروع کر دیا۔
جو ہوا ہے قانون کے مطابق ہوا ہے اللہ ہدایت دے، جہانگیر ترین
عدالت نے مزید سماعت دو فروری تک ملتوی کرتے ہوئے پراسیکیوشن کوآئندہ سماعت پر ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کرنے کا حکم دے دیا ۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے کیس کی سماعت کی۔
ہفتہ کے روز سماعت پر سابق گورنر پنجاب عمرسرفرازچیمہ، میاں محمود الرشید، عالیہ حمزہ، صنم جاوید ، طیبہ راجہ سمیت 130 ملزمان کوجیل سے لا کر عدالت میں پیش کیاگیا ۔
ملزمان کی ٹرائل کیلئے حاضری مکمل کی گئی جبکہ برضمانت پی ٹی آئی رہنما روبینہ جمیل نے پیش ہو کرحاضری مکمل کرائی۔ پراسیکیوشن نے جناح ہاؤس حملہ کیس کا چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے۔
چالان میں صنم جاوید، عالیہ حمزہ، طیبہ عنبرین راجہ، عائشہ علی بھٹہ سمیت 266 ملزمان شامل ہیں۔ ملزمان پر جناح ہاؤس حملہ اور جلا ؤگھیراؤ کا الزام ہے۔مقدمہ میں بغاوت اورعوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات بھی شامل ہیں، چالان کے ساتھ جلا ؤگھیراؤ کی فوٹیج اور شواہد لگائے گئے ہیں۔