سبی :سبی میں بم دھماکہ، متعدد اموات ہونے کی اطلاعات۔ نیوز کے مطابق بلوچستان کے شہر سبی میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
نیوز کے مطابق بلوچستان کے شہر سبی میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ سبی کے علاقے جناح روڈ پر موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹنے سے کئی افراد شدید زخمی بھی ہوگئے،
زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے جنہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
9 ماہ بعد عالیہ حمزہ کی ضمانت منظورکر لی گئی
دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ امدادی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کی ریلی مین جناح روڈ سے گزرنے کے دوران دھماکا ہوا ۔
سبی دھماکے کے پیشں نظر سبی سمیت کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ جبکہ سیاسی جماعت کی ریلی میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹ طلب کی ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ سیاسی جماعت کی ریلی کے دوران ہوا، بم موٹرسائیکل میں نصب تھا، ریلی میں دھماکے کے باعث زخمی ہونے والوں میں سے تین شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سبی میں سیاسی جماعت کی ریلی میں دھماکے کا نوٹس لے لیا، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کر لی۔