اسلام آباد: پٹرول کے بعد بجلی بھی مہنگی ہو گئی۔بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 23 پیسے اضافے کی ابتدائی منظوری دے دی گئی۔ نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
پٹرول کے بعد بجلی بھی مہنگی ہو گئی۔بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 23 پیسے اضافے کی ابتدائی منظوری دے دی گئی۔ نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
نوٹیفیکیشن کے بعد اضافے کا بوجھ ملک کے تمام صارفین پر پڑے گا۔نیپرا اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی درخواست کی منظوری کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔
جب کہ رمضان المبارک کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو ہو جانے کا بھی خدشہ ہے۔ موسم گرما سے پہلے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ،ملک کے مختلف علاقوں میں دس گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،بجلی کا شارٹ فال 5288 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے،
توشہ خانہ کیس، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست خارج
ذرائع کے مطابق ، بجلی کی مجموعی پیداوار 13 ہزار 212 میگاواٹ اور طلب 18 ہزار 500 میگاواٹ تک ہے، پن بجلی ذرائع سے 2 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1 ہزار 870 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 6 ہزار 700 میگاواٹ ہے، سولر سے 62، وینڈ سے 83 اور بگاس سے 72 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، ایٹمی بجلی گھروں سے 2 ہزار 425 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔
یہاں واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ایک مرتبہ پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ پیٹرول کی نئی قیمت 5 روپے کے اضافے کے بعد 272 روپے فی لیٹر ہو گئی، نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 13 روپے اضافے کے بعد 293 روپے فی لیٹر ہوگی جبکہ مٹی کا تیل 2 روپے 56 پیسے مہنگا ہو کر 190 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہوگیا ۔
لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل، گیس اور کوئلے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 15 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔