لاہور:مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے جاوید ہاشمی کی ٹویٹ پر ردِعمل دیا۔انہوں نے کہا کہ ثابت ہوا کہ دنیا گول ہے۔
سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے این اے 149کے الیکشن سے دستبردار ہونے اور عمران خان کی رہائی کی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔جاوید ہاشمی مسلم لیگ ن کے رہنما تھے بعدازاں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور پھر پی ٹی آئی سے بھی راستے جدا کر لیے تھے۔
جاوید ہاشمی بعدازاں دوبارہ ن لیگ کے حق میں بیان دینے لگ گئے تاہم بانی چئیرمین عمران خان کی گرفتاری او ر پی ٹی آئی کے خلاف کارروائیوں کے بعد ایک بار پھر تحریک انصاف کی حمایت میں بیان دینے لگے۔
جاوید ہاشمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہوتے ہوئے اپنا سیاسی وزن تحریک انصاف اور عمران خان کے پلڑے میں ڈالتا ہوں اور الیکشن سے دستبردار ہوتا ہوں۔
کیوں نہ قاسم سوری کیخلاف سنگین غداری کی کارروائی کی جائے، چیف جسٹس
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے جاوید ہاشمی کی ٹویٹ پر ردِعمل دیا۔انہوں نے کہا کہ ثابت ہوا کہ دنیا گول ہے۔
جبکہ اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاکہ ریاستی اداروں کے خلاف جب بھی کوئی فرنٹ پر آ کر لڑتا ہے میں اس کا ساتھ دیتا ہوں،2018میںجب نوازشریف کو الیکشن سے باہر رکھا جا رہا تھا تو میں نے نواز شریف کا ساتھ دیا،
آج عمران خان کوالیکشن سے باہررکھنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر این اے 149کے الیکشن سے دستبرہوکربانی پی ٹی آئی کاساتھ دینے کا فیصلہ کیاہے ،آج کے بعد میں حلقے میں ووٹ نہیں مانگنے جائوں گا بلکہ عمران خان کی رہائی کیلئے جدوجہد کروں گا۔