خانیوال میں ڈائریکٹر انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور انسپکٹر کے مبینہ قاتل نے خودکشی کرلی۔
کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق تھل کے علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزم نے خود کو گولی ماری۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ چیکنگ کے دوران ملزم نے خودکو گولی مار کر ہلاک کر لیا، ملزم نے گرفتاری کے ڈر سے خود کو گولی ماری۔
وزیراعظم کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ،
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے دو ہفتے قبل خانیوال میں ڈائریکٹر آئی ایس آئی اور انسپکٹر کو قتل کیا تھا۔