اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کو نہ ملنے والی مخصوص نشستیں دیگر پارٹیوں میں تقسیم کرنا شروع کردیں، 7 مارچ کو 5 ارکان اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کی ایک اقلیتی نشست اور خواتین کی مزید 2 مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے بعد پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو مخصوص نشستیں الاٹ کردی گئیں، خواتین کی مخصوص نشستیں پیپلز پارٹی کی سمیتا افضال اور ایم کیو ایم کی فوزیہ حمید کو دی گئی ہیں،
پیپلزپارٹی کے سریندر ولاسائی کو اقلیتی نشست الاٹ کی گئی ہے، مخصوص نشستوں کی تقسیم کے بعد سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی نشستوں کی تعداد 116 اور ایم کیوایم کی نشستوں کی تعداد 37 ہوگئی جب کہ اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے 9، جی ڈی اے کے 3 اور جماعت اسلامی کا ایک رکن موجود ہے۔
وزیراعظم کا گوادر کے جاں بحق متاثرین کیلئے20 اور زخمیوں کو 5 لاکھ دینے کا اعلان
بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت پیپلز پارٹی کو 2 اور مسلم لیگ ن کو ایک نشست مل گئی، ثمینہ خالد گھرکی، نتاشہ دولتانہ اور تمکین نیازی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں، اسی طرح قومی اسمبلی سے اقلیتوں کی ایک ایک مخصوص نشست مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یوآئی ف کو دے دی گئی، ان نشستوں پر نیلم ، جیمز اقبال اور رمیشن کمار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔
اسی حوالے سے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اخلاقی طور پر مخصوص نشستیں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو نہیں لینی چاہئیں، ایسا نہ ہو کہ کچھ عرصے بعد ان نشستوں پر کیسز چل رہے ہوں، دیوار پر لکھا نظر آرہا تھا کہ یہ نشستیں انہیں نہیں ملیں گی، شہبازشریف کو خود یقین نہیں آرہا کہ وہ وزیراعظم بن گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کو نسل کو مخصوص نشستیں ملنے کا معاملہ قانونی تھا، ان لوگوں نے لسٹ دی نہیں تھی، چاند پر حکومت بنانی تھی، دیوار پر لکھا نظر آرہا تھا کہ ان کو نشستیں نہیں ملیں گی، مولانا جٹ کی سیاست سے فارغ ہی نہیں وہ، گوادر میں کیا ہورہا ہے، غریب مررہا ہے، کسی کو فکر نہیں ہے،
شہباز شریف کو خود یقین نہیں آرہا کہ وہ وزیراعظم بن گئے ہیں، یہاں گنگا الٹی بہہ رہی ہے جو باپ ہوتا ہے وہ ہمیشہ بات رہتا ہے، چاہے وہ سیاسی باپ ہی ہو،جو سیاسی باپ ہوتا ہے وہ بھی ہمیشہ باپ رہتا ہے، میں نے کہا تھا عمران خان میرے محسن تھے ، میں تو ایک اصولی مئوقف لے کر پارٹی سے ہٹا تھا۔