جنوبی وزیرستان: جنوبی وزیرستان میں حلقہ پی کے 110 سے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے امیدوار نصیر اللہ وزیر کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے وقت سابق رکن صوبائی اسمبلی نصیر اللہ وزیر گاڑی میں موجود نہیں تھے۔پولیس کے مطابق گاڑی میں موجود دو افراد معمولی زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر پیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔دھماکے کے بعد پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد کل ہو گا۔
8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں سیکورٹی کیلئے ریٹا ئر ڈ آرمی، پولیس ملازمین کی خدمات بھی لی جائیں گی ۔ 53 ہزار سے زائد ریٹائرڈ ملازمین بھی سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے جن میں پولیس،فوج اور دیگرمحکموں کے ریٹائرڈ ملازمین شامل ہیں جبکہ تمام پولنگ سٹیشنز کی جیو ٹیگنگ مکمل کر لی گئی ہے۔
دودن کے بعد جو سورج طلوع ہو گاوہ ملک میں خوشحالی کا نیا دور لیکر آرہا ہے۔نواز شریف
الیکشن کمیشن نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معانت سے ملک بھر میں ان عمارتوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کر لی ہے جو 8 فروری کو پولنگ سٹیشنز کے طور پر کام کریں گی انٹرنیٹ کی رسائی نہ رکھنے والے علاقوں میں قائم پولنگ سٹیشنز کو سیٹلائیٹ ٹرمنلز سے منسلک کردیا گیا۔عام انتخابات 2024ء کے دوران فول پروف سیکورٹی کی فراہمی لاہور پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
نقص ِ امن کے خدشے کے پیش نظرپرانی دشمنی رکھنے والے حساس حلقوں کے افراد کے کلندرے مرتب کریں اور انہیں پابند ضمانت کروائیں۔یہ بات کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔
انہوں نے انتخابی مہم اور پولنگ ڈے پر کسی قسم کی غیر قانونی حرکت کی صورت میں فوری کارروائی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حساس علاقوں کے پولنگ اسٹیشنوں پرکڑی نظر رکھی جائے۔
بلال صدیق کمیانہ نے متعلقہ افسران کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ ڈے پر پولیس مسلسل الرٹ رہے تا کہ پولنگ کے عمل میں تعطل نہ آنے پائے