عید کے پہلے روز گورنرہاوس لاہور کو عوام کیلئے کھولا جائےگا.
ترجمان کے مطابق گورنر ہاؤس کو کل صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک عوام کیلئے کھولا جائے گا،
گورنر پنجاب اس دوران گورنر ہاؤس آنے والے لوگوں سے ملاقات بھی کریں گے۔ شہری الحمرا گیٹ سے گورنر ہاوس میں داخل ہوسکیں گے،شناختی کارڈ لازمی ہوگا۔