پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے طیاروں میں انٹرٹینمنٹ منصوبے میں کرپشن کے الزام پر ایک اور بڑی گرفتاری سامنے آئی ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے طیاروں میں آئی پیڈز لگانے کے معاملہ میں کرپشن پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے پی آئی اے کے منیجر ایجنسی افیئرز کو گرفتار کیا ہے۔
حکام کے مطابق غیرقانونی اقدام کےنام پر سرکاری خزانےکو3 ارب کانقصان پہنچایا گیا، کیس میں پہلےہی 2 ملزمان گرفتار ہو چکےہیں۔
ایف آئی اے کارپورٹ کرائم سرکل کا کہنا ہے کہ پی آئی اےکے منیجرایجنسی افیئرز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مزید کیسزکی تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پی آئی اے کا 10 سال کا آڈٹ کیا گیا جس میں کرپشن کا معاملہ سامنے آیا تھا۔