پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ انوشے عباسی اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں لباس کے چناؤ کی وجہ سے تنقید کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں معروف اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کیں جس کے بعد وہ ناقدین کے نشانے پر آگئیں۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے نیلے رنگ کی ٹی شرٹ اور سیاہ رنگ کی جینز پہنی ہوئی ہے اور مختلف پوز میں تصاویر بنوائیں۔
تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کو اداکارہ کا یہ انداز بلکل بھی پسند نہیں آیا اور تنقید کرنا شروع کردی۔
کچھ صارفین نے اداکارہ سے کہا کہ ان پر مناسب اور خوبصورت کپڑے ہی جچتے ہیں۔
واضح رہے کہ انوشے عباسی نے ڈرامہ سیریل ’بے نام‘، ’پریم گلی‘، ’رقصِ بسمل‘، ’پیارے افضل‘ اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو متاثر کیا۔