اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کی گرفتاری کے وقت کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
تفصیلات کی جانب سے نشر کی جانے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس کی جانب سے شہباز گل کی گاڑی کو عمران خان چوک پر روکا گیا۔
فوٹیج میں اہلکار کو بندوق کے بٹ مار کر گاڑی کے شیشے توڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار شہباز گل کو کھینچتے ہوئے اپنے ساتھ لے جاتے ہیں جبکہ انہیں گاڑی سے دوسری گاڑی میں منتقل کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہبازگل کو اسلام آباد سے گرفتار کرکے بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے تصدیق کی ہے کہ شہبازگل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
مراد سعید نے بتایا کہ شہبازگل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑے گئے ہیں اور ڈرائیور پر تشدد بھی کیا گیا۔
جبکہ فواد چوہدری نے اس حوالے سے بتایا کہ شہبازگل کو بنی گالہ چوک سے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں آئے لوگوں نے اغوا کیا۔