اسلام آباد: کےالیکٹرک صارفین پرایک روپے 52 پیسے سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کےالیکٹرک صارفین پر 1 روپے 52 پیسے سرچارج عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔ کےالیکٹرک صارفین سرچارج کی مد میں 12 پیسے فی یونٹ ماہانہ وصول کیا جائے گا۔
کےالیکٹرک صارفین سے مجموعی طور پر24 ارب سرچارج مد میں 12 ماہ میں لئے جائیں گے۔دوسری جانب روس سے آنے والے تیل کی بھارت میں ریفائننگ سے متعلق باتیں حقائق کے منافی ہیں،مصدق ملک نے واضح کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ گوادر کو توانائی کا مرکز بناتا چاہتے ہیں،وسطی ایشیا توانائی کا کیپٹل ہے۔
پی پی پی نے اعتزاز احسن کی بنیادی رکنیت معطل کردی
ترکمانستان میں بہت زیادہ گیس ہے،ترکمانستان سے گیس پائپ لائن کے ذریعے پاکستان لانے کی تجویز دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گوادر کے مقام پر دنیا کے مختلف ممالک کارخانے لگائیں،ہمارا پلان ہے چین اور یورپ گوادر میں کارخانے لگائیں تاکہ گیس مختلف ممالک کو بھیجی جا سکے۔ انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ روس سے آنے والے تیل کی بھارت میں ریفائننگ سے متعلق باتیں درست نہیں۔
قبل ازیں مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کو روسی تیل خریدنے سے کوئی نقصان نہیں،ہم نے جو کمرشل ڈیل کی ہے اس میں ملک کو فائدہ ہے۔ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر سرکاری ریفائنریز کو روسی تیل فراہم کر رہے ہیں،اس کے بعد نجی ریفائنریز بھی لینا چاہیں تو روسی تیل لے سکیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے جو کمرشل ڈیل کی ہے اس میں ملک کو فائدہ ہے،پاکستان کو روسی تیل خریدنے سے کوئی نقصان نہیں۔