لاہور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ن لیگ کوعوام کی جانب سے 2013 والا مینڈیٹ ملے گا۔
انہوں نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے منصوبوں کی ترقی کا دارومدار سیاسی استحکام پر ہے، آئندہ انتخابات میں ن لیگ کو 2013 والا مینڈیٹ ملے گا۔ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔
آئینی مدت پوری ہونے پر 60 سے 90 روز میں نئے انتخابات ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے تیاریاں تیز کردیں ،چیف الیکشن کمشنر نے ریجن کی سطح پر الیکشن کمیشن عملے سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا اور راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز سے گزشتہ روز ملاقات کی ، الیکشن کمیشن افسران نے چیف الیکشن کمشنر کو تیاریوں کے حوالے سے بریففنگ دی ۔
کےالیکٹرک صارفین پرایک روپے 52 پیسے سرچارج عائد کرنے کی منظوری
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر چاروں صوبوں کے الیکشن افسران سے مرحلہ وار ملاقاتیں کرینگے۔ اسی طرح الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج اور اخراج کی تاریخ 13جولائی مقرر کردی ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 13 جولائی کو ووٹ کے اندراج اور اخراج کی تاریخ مقرر کی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹ کے اندراج اور آخراج کیلئے 13 جولائی سے پہلے ضلعی الیکشن کمیشن سے رجوع کر سکتے ہیں ،ووٹ کی تصدیق کیلئے 8300 پر قومی شناختی کارڈ نمبر لکھ ایس ایم ایس کے زریعے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
اسی طرح ضلعی الیکشن کمشنر عبدالرزاق کی جانب سے ووٹ کے اندراج، منتقلی اور درستگی کے لئے آخری تاریخ 13 جولائی 2023 مقررکردی گئی۔ ضلع جھنگ کی عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ووٹ کے اندراج، منتقلی اور درستگی کے لئے آخری تاریخ 13 جولائی 2023 رکھی گئی ہے۔ اس لئے عوام الناس سے التماس ہے کہ اپنے ووٹ کے اندراج، منتقلی اور درستگی کے لئے 13 جولائی 2023 تک دفتر ضلعی الیکشن کمشنر جھنگ سے رابطہ کریں۔