دبئی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم سے ملاقات کی ہے۔ دبئی میڈیا آفس کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے زابیل پیلس میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم سے ملاقات کی،
اس موقع پر دبئی کے ولی عہد شہزادہ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم اور امارات و پاکستان کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھےبتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دفاعی اور عسکری امور میں تعاون اور ان تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قبل ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی، شیخ محمد بن زاید نے جنرل عاصم منیر کو پاکستانی فوج کا سربراہ تعینات کیے جانے پر مبارکباد دی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ جنرل عاصم منیر پاکستان اور اس کے عوام کے حوالے سے اپنی نئی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں سرخرو ہوں۔
پنجاب اسمبلی اجلاس کل تک کیلئے ملتوی
بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے مبارکباد پر متحدہ عرب امارات کے صدر کا شکریہ ادا کیا جب کہ ملاقات کے دوران دفاعی و عسکری امور میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون کے تعلقات پر غور کیا گیا، جس کے لیے دنوں ممالک کے مل کر کام کرنے کے ساتھ مشترکہ مفادات کے لیے انہیں مضبوط بنانے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ اس ملاقات میں متحدہ عرب امارات کی قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید آل نہیان، نائب وزیراعظم و وزیر ایوان صدارت شیخ منصور بن زاید آل نہیان، شیخ حمدان بن محمد بن زاید آل نہیان، ایوان صدارت میں نجی امور کے مشیر شیخ محمد بن حمد بن طحنون آل نہیان،
قومی سلامتی کی سپریم کونسل کے سیکریٹری جنرل علی محمد الشامسی اور چیف آف آرمی سٹاف لیفٹیننٹ جنرل انجینیئر عیسیٰ المزروعی بھی شریک ہوئے۔