راولپنڈی:چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں پر تعیناتی فوجیوں سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایل او سی پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں پر تعیناتی فوجیوں سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایل او سی پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کے ایل او سی پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی نے استقبال کیا۔
آرمی چیف کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال ، فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
پنجاب کا انتخابی محاذ کس کے حوالے؟، آصف زرداری نے اہم فیصلہ کرلیا
آرمی چیف نے مقامی آبادی کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے کہا کہ فوجی اہلکار چوکنا رہ کر پوری لگن سے فرائض سرانجام دیں۔ کشمریوں کے امنگ، یو این قرادادوں کے مطابق تنازع کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔پاک فوج پاکستان کی خود مختاری ، سالمیت کے لیے پُرعظم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔